ملکوال پولیس کی اہم کاروائی، پولیس نے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ پکڑ لیا، ملزمان گرفتار، الگ الگ مقدمات درج. ملزمان سے تفتیش جاری
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 ستمبر 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین نعیم عزیز سندھو کی ہدایت پر ملک شبیر اعوان (DSP سرکل ملکوال) ایس ایچ او تھانہ ملکوال ارمغان مقسط، ایلیٹ ملکوال اور انکی ٹیم کی ناجائز اسلحہ کیخلاف سرچ آپریشن کے دوران زبردست کاروائی۔
یہ بھی پڑھیں: کھٹیالہ شیخاں پولیس کی کاروائی، اندھے قتل کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار
پولیس نے ملزمان محمد عثمان، کنول اور امداد علی کو گرفتار جبکہ انکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 02 رائفل 223 بور، 03 کلاشنکوف، 01 رائفل 7mm، پسٹل 30 بور 02 عدد معہ ایمونیشن برآمد کرکے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے مزید تفتیش جاری۔
