ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر قادرآباد کے مقام پر مختلف حفاظتی پشتوں اور بندوں کا معائنہ کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30 جولائی 2021) ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک (ایڈمن) خضر حیات نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر قادرآباد کے مقام پر مختلف حفاظتی پشتوں اور بندوں کے معائنہ کے علاوہ مختلف جگہوں پر قائم لائیو سٹاک کے ریلیف کیمپس کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر احتشام، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک (سیالکوٹ) ڈاکٹر اشفاق چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیاء اللہ گوندل، ڈاکٹر مسعود اختر، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر رضوان اور دیگر بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک کو ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر احتشام اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ نے محکمہ موسمیات اور فلڈ وارننگ سنٹر کی جانب سے موصول تازہ ترین سیلابی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں تمام چھوٹے بڑے جانوروں اور پولٹری کی 100 فیصد ویکسی نیشن کر دی گئی ہے اور ضلع بھر میں فارمرز اور مویشی پال حضرات کے تمام جانور رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے محکمہ کے سٹاف کی کمی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ، پانی کے بہاو میں اضافے کا امکان

ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک نے ویٹرنری ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کے علاوہ ادویات کے سٹاک اورریکارڈ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام اور موسم برسات کی شجرکاری مہم کے تحت ہسپتال کے لان میں پودا لگایا ۔ اس موقع پر سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ لائیو سٹاک کو 8 ہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے جس میں سے 5 ہزار پودوں کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ بقیہ پودے لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔

بعد ازاں سیکرٹری لائیو سٹاک نے قادرآباد کے مقام پر مختلف حفاظتی بندوں اور محکمہ لائیو سٹاک کے ریلیف کیمپس کا بھی معائنہ کیا اور اس حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی جی لائیو سٹاک اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ریلیف کیمپس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔انہوںنے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں،حکومتی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق قادرآباد کے مقام پر محکمہ لائیو سٹاک صورتحال پر مکمل نظررکھے ہوئے ہے۔ جس پر ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک نے تمام انتظامات پر اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور افسران کی کاکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔

انہوں نے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ دریائی پانی اور بارشوں کی پیشنگوئی پر مسلسل نظررکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں دریاﺅں کے کنارے پر آباد دیہاتوں کو قبل از وقت نہ صرف آگاہ کیا جائے بلکہ ان کے مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے بھی تمام انتظامات مکمل ہونے چاہیئں۔ اس ضمن میں علاقہ پٹواری ، نمبرداروں، یو سی چیئرمینز کے رابطہ نمبرز دستیاب ہونے چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مختصر وقت میں ریلیف کیمپس کو بھی فعال رکھا جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر قادرآباد کے مقام پر مختلف حفاظتی پشتوں اور بندوں کا معائنہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!