لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ مغوی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا

court
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور ہائیکورٹ نے ایک سال گزرنے کے باوجود مبینہ طور پر مغوی شہری علی حسن کی بازیابی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 25 فروری 2026 کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامے شہری عثمان علی کی درخواست کی سماعت کے بعد جاری کیا۔ درخواست گزار نے علی حسن کی بازیابی کے لیے 10 دسمبر 2024 کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مدثر نوید چٹھہ پولیس افسران کے ہمراہ پیش ہوئے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق ڈی آئی جی لیگل ملک اویس احمد، اے آئی جی لیگل محمد سلیم چغتائی، آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین عبدالرحیم شیرازی سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے آئی جی پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ علی حسن ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔ لاء آفیسر نے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست 10 دسمبر 2024 سے زیر التوا ہے اور مبینہ طور پر حراست میں لیا گیا شخص اب تک بازیاب نہیں ہو سکا۔

عدالت نے انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مزید دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگلی سماعت تک مغوی بازیاب نہ ہوا تو آئی جی پنجاب خود پیش ہو کر وجوہات بتائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 25 فروری 2026 تک ملتوی کر دی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ مغوی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!