ایران میں خاتون رویا حشمتی کو حجاب کی خلاف ورزی پر 74 بار کوڑے مارے گئے

Iran Roya Heshmati was flogged 74 times for violating hijab
Share

Share This Post

or copy the link

تہران: ایران میں 33 سالہ خاتون رویا ہیشمتی کو نامناسب لباس پہننے اور صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر 74 کوڑوں کی سزا سنادی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی عدالت نے رویا حشمتی نامی خاتون کو عوامی مقام پر اخلاقی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر سزا سنادی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ زیر بحث خاتون نے عوامی مقامات پر شرعی قوانین اور ایرانی ثقافت کے مطابق ڈریس کوڈ کی پابندی نہیں کی۔

سعودی عرب میں خواتین کے نیم عریاں لباس میں ’سامبا‘ رقص کی ویڈیوز وائرل

دوسری جانب نارویجن ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کرد خاتون رویا ہیماشتی ایک سرگرم کارکن ہیں اور اسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ایک تصویر شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا جس میں اس نے اسکارف نہیں پہنا ہوا تھا۔ ناروے کی این جی او کے مطابق ایرانی عدالت نے رویا ہماشتی کو ایک سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔ تاہم یہ سزا معطل کر دی گئی جبکہ ان پر 3 سال کے لیے ایران چھوڑنے پر بھی پابندی ہے۔

یاد رہے کہ حجاب قانون کے تحت کرد خاتون کو کوڑوں کی سزا ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب مہسا امینی نامی کرد لڑکی کی اخلاقی پولیس کی حراست میں حجاب نہ پہننے کی وجہ سے ہلاکت کے بعد ملک میں مظاہرے تاحال جاری ہیں۔ 2022 کے آخر میں صحیح طریقے سے حجاب کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایران میں خاتون رویا حشمتی کو حجاب کی خلاف ورزی پر 74 بار کوڑے مارے گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!