منڈی بہاؤالدین، نواحی گاؤں ارزانی سوہاوہ میں بااثر افراد نے غریب محنت کش کے چوتھی جماعت کے بچے کو اغواء کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ذرائع کے مطابق سکول میں بچوں کی لڑائی ہوئی تھی۔
بااثر افراد گورنمنٹ پرائمری سکول ارزانی میں زیرِ تعلیم چہارم کلاس کے غریب طالب علم ساجد پرویز ولد پرویز احمد آرائیں کو اغوا کر کے بد ترین تشدد کرتے رہے۔ بچے کا بازو توڑ دیا اور کمر پر شدید تشدد کے نشانات ہیں۔
منڈی بہاؤالدین میں تھانیدار کے اوورسیز پاکستانی کی بیوی پر مبینہ تشدد
بچے کے والدین نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے بچے کو بازیاب کرا لیا ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
