عمران خان نے حکومت کو مطالبات نہ ماننے پر سول نافرمانی کی دھمکی دے دی

imran khan
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے اہم مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔

یہ اقدام پی ٹی آئی کے ‘کرو یا مرو’ کے احتجاج کی واضح ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا مقصد ان کی رہائی اور پارٹی کی حمایت حاصل کرنا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے عمران خان نے پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو دو اہم معاملات پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کرے گی۔

ڈی چوک میں کنٹینر سے گرائے جانے والا پی ٹی آئی کارکن وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گیا

کلیدی مسائل میں “سیاسی قیدیوں” کی رہائی شامل ہے جن کو اس وقت مقدمے کا سامنا ہے اور 9 مئی 2023 کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے حامیوں پر پرتشدد کریک ڈاؤن اور 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ شامل ہے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ اگر یہ مطالبات نہ مانے گئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔سیاسی قیدیوں کے مطالبے کے علاوہ عمران خان نے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 13 دسمبر کو پشاور میں ایک بڑی ریلی کا اعلان کیا ہے جو پی ٹی آئی رہنما کے مطابق اسلام آباد کے احتجاج کے دوران مارے گئے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے کئی کارکن اب بھی لاپتہ ہیں اور سپریم کورٹ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ہم نے سپریم کورٹ، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس سے رجوع کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عمران خان نے حکومت کو مطالبات نہ ماننے پر سول نافرمانی کی دھمکی دے دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!