Imran Khan and Bushra Bibi were sentenced to 14 years in prison

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ان پر اور بشریٰ بی بی پر 1 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ پی ٹی آئی کے بانی کو سزا سے قبل عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی پیش نہیں ہوئیں۔

ہماری انتخابی مہم کے پوسٹرز پر قیدی نمبر 804 لکھا جائے گا، عمران خان

عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا 342 کا بیان کہاں ہے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ بیان کمرے میں ہے، مجھے صرف حاضری کے لیے بلایا گیا تھا۔ جج محمد بشیر نے ہدایت کی کہ آپ اپنا بیان فوری جمع کرائیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ آپ کو جلدی کیا ہے؟

سزا کل عجلت میں دی گئی، وکلا ابھی تک نہیں آئے، انہیں دکھا کر بیان جمع کرا دوں گا۔ پی ٹی آئی کے بانی کمرہ عدالت سے یہ کہہ کر چلے گئے کہ میں صرف حاضری کے لیے آیا ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں