منڈی بہاؤالدین کے مستحق افراد کو 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت مند اور بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 22 اضلاع کی 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔

راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 سکیموں میں 658 پلاٹ فراہم کئے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع میں 4 سکیموں میں 288 پلاٹس فراہم کئے جائیں گے۔ لاہور ریجن کے 3 اضلاع میں 5 سکیموں میں 518، بھکر ریجن میں 7 سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5 اضلاع میں 9 سکیموں میں 270 اور بہاولپور ریجن کی 3 سکیموں میں 27 پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔

Land Registry Fee In Punjab

حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں 3 مرلہ سکیم کے تحت پلاٹس دستیاب ہوں گے۔ مفت پلاٹ سکیم میں چنیوٹ، مامو کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب، لیہ، وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پور، بہاولپور اور بہاولنگر شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر اور ضرورت مند افراد کو مفت پلاٹ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کا خواب ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو۔ سرکاری وسائل پر غریب اور مستحق لوگوں کا بھی حق ہے۔ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہوں گے لیکن اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ صاف پنجاب صرف ایک پالیسی نہیں بلکہ ایک عزم ہے، ایک وژن ہے جو پنجاب کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ترکی کی خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا۔ مریم نواز نے پاکستان کے دورے پر خاتون اول کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان ترکی پارٹنرشپ فار سسٹین ایبلٹی کے تحت سرکلر اکانومی ایونٹ میں شرکت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی دیکھ کر حیران ہیں، پنجاب کے لوگ بھی اسی معیار کے مستحق ہیں۔ ہم نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے صفائی اور موثر ویسٹ مینجمنٹ میں تاریخی تبدیلی لانے کا عزم کیا ہے۔

ستھرا پنجاب کے تحت ایک نئی صنعت بنائی جا رہی ہے جس سے روزگار کے ایک لاکھ سے زائد مواقع پیدا ہوں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم پنجاب کو دنیا کے سب سے صاف، سرسبز اور ترقی یافتہ خطوں میں سے ایک بنائیں گے۔ مریم نواز نے معزز مہمان ترکی کی خاتون اول محترمہ امینہ اردگان کے ہمراہ مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین کے مستحق افراد کو 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!