گمنام حسب اللہ، اب دنیا کے امیر ترین ٹِک ٹاکرز میں شامل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

داغستان: چند برس کی مدت میں داغستان سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر، حسب اللہ مخمدوف شہرت کے بعد اب مہنگی اور پرتعیش زندگی کے رسیا ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں وہ سڈنی کے دورے پر گئے تو سیکیورٹی گارڈ ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر حسب اللہ نے ڈولچی اینڈ گبانا کے سوالاکھ کے جوتے اور ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا گوشی بیگ اتھا رکھا تھا اور سڈنی ایئرپورٹ سے انہیں رولز رائس کار میں ہوٹل تک لے جایا گیا۔

حسب اللہ مخمدوف 2020 تک گمنام تھے، جس کے بعد انہوں نے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیو بنانا شروع کیں۔ یہاں تک کہ ان کے مداحوں کی تعداد اب لاکھوں میں ہیں اور وہ کئی مہنگے برانڈز کے سفیر بھی ہیں۔

شروع میں انہوں نے مذاق پر مبنی (پرینک) ویڈیو بنائیں اور وہ کرتب دکھاتے ہوئے بھی نظرآئے۔ اس کے بعد انسٹاگرام پر اب تک ان کے فالوورز کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ٹک ٹاک ویڈیوز 4 ارب 70 کروڑ مرتبہ دیکھی جاچکی ہیں۔

19 سالہ حسب اللہ میں پیدائشی طور پر نمو پانے والے ہارمون کی کمی تھی جس کے بعد وہ پستہ قد رہ گئے لیکن ان کی بھولی بھالی صورت اور مشہور شخصیات سے مذاق کی ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔ اب وہ فلمی ستاروں کی طرح شہرت پاچکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ فٹ بالر میسی سے زیادہ مشہور ہیں۔

مکسڈ مارشل آرٹ کے کھلاڑی محمد خبیب بھی ان کے ذاتی دوستوں میں شامل ہیں جس کے بعد حسب اللہ کو ان کے مداحوں نے ’چھوٹا خبیب‘ کا نام دیا ہے۔ اس کے بعد 2021 میں انہوں نے اپنا کارٹون این ایف ٹی کی صورت میں ریلیز کیا تھا۔ آج کل وہ آسٹریلیا کے دورے پر ہیں جہاں وہ یکم ستمبر تک مصروف رہیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گمنام حسب اللہ، اب دنیا کے امیر ترین ٹِک ٹاکرز میں شامل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!