حافظ نعیم نے حکومت سے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کریں ورنہ سڑکوں پر آجائیں گے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ اور ججز حکمرانوں کے انگوٹھے تلے آگئے۔ ملک میں غریبوں کو پہلے ہی انصاف نہیں مل رہا تھا۔ لاکھوں کیسز زیر التوا ہیں۔ اب حالات مزید خراب ہوں گے۔

جماعت اسلامی نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاج جاری رکھیں گے۔ حکومت سے کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم کریں ورنہ سڑکوں پر آئیں گے۔ کارکن ایک بڑی کال کے لیے تیار رہیں۔ گلی محلے کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں۔ جماعت اسلامی کے کارکن غیر مشروط طور پر تحریک کے لیے کام کریں۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد دنیاوی نہیں ہے۔ یہ آخرت میں ثواب کے لیے ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی 25 دسمبر سے کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے تحریک شروع کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ، وہاڑی اور پھر لاہور میں ریلیاں اور مارچ کیے جائیں گے۔

حکومت زمینداروں پر ٹیکس لگائے، چھوٹے کسانوں کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 29 دسمبر کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ملین مارچ کیا جائے گا۔ امریکا کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں، حکومت ٹھوس اقدامات کرے، جماعت اسلامی دنیاوی معاملات کو مذہب کے تابع کرنا چاہتی ہے۔ اگر انہیں اللہ کی مدد و نصرت اور عوام کی حمایت سے اقتدار ملا تو وہ ایسا نظام قائم کریں گے جس سے پوری انسانیت مستفید ہو گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حافظ نعیم نے حکومت سے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کریں ورنہ سڑکوں پر آجائیں گے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!