پنجاب کے سکولوں کو نان سیلری بجٹ کے تحت 3.27 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ لاہور کے سکولوں کیلئے 11 کروڑ 27لاکھ روپے ،گجرات کے سکولوں کیلئے 8 کروڑ 77لاکھ ،جھنگ کے سکولوں کیلئے 10 کروڑ 88لاکھ روپے کے فنڈزجاری کئے گئے۔
فیصل آباد کے سکولوں کے لیے 169.6 ملین روپے، بھکر کے سکولوں کے لیے 94.5 ملین روپے، ملتان کے لیے 109.6 ملین روپے اور راولپنڈی کے لیے 116.8 ملین روپے جاری کیے گئے۔ سیالکوٹ کے سکولوں کے لیے 118.7 ملین روپے، ساہیوال کے سکولوں کے لیے 80 ملین روپے اور سرگودھا، لیہ اور خانیوال کے سکولوں کے لیے 100 ملین روپے سے زائد جاری کیے گئے۔
رحیم یار خان کے سکولوں کے لیے 176.3 ملین روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی، مظفر گڑھ کے سکولوں کے لیے 113 ملین روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ پاکپتن، منڈی بہاؤالدین اور ننکانہ کے سکولوں کے لیے 50 ملین روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ مذکورہ فنڈز سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعمیر و مرمت پر خرچ کیے جائیں گے۔