fisheries

محکہ فشریز نے رسول بیراج میں بچہ مچھلی چھوڑی دی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز عاصمہ بانو نے کہا ہے کہ مچھلی لا تعداد خوبیوں کی وجہ سے انسانی صحت کیلئے موزوں ترین ہے جس میں بیماریوں سے لڑنے کی بے پناہ صلاحیت بھی موجود ہے، انہوں نے کہا کہ مچھلیوں کے تحفظ اور بہتر نشوونما کیلئے محکمہ فشریز پنجاب کی جانب سے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں اور قدرتی پانیوں میں بچہ مچھلی کی سٹاکنگ جاری ہے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30ستمبر 2022 ) ان خیالات کا اظہارانہوں نے رسول بیراج منڈی بہاوالدین میں مچھلی کی افزائش اور بچہ مچھلی چھوڑتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز عاصمہ بانو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مچھلیوں کی زیادہ سے زیادہ افزائش کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں فش فارمرز کو صحت مند بچہ مچھلی کی فراہمی کیلئے بہترین سروسز کی فراہمی کا آغاز

دریاﺅں، جھیلوں اور دوسرے قدرتی پانیوں میں آبی حیات کی بحالی کےلیے بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کی جارہی ہے جس سے مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ منڈی بہاوالدین میں فش فارمنگ کے فروغ اور فش فارمرز کو ارزاں نرخوں پر صحت مند بچہ مچھلی کی فراہمی کیلئے بہترین سروسز کی فراہمی کا آغاز کیا ہوا ہے۔

ضلع میں فش سیڈ کی پیداوار بڑھنے سے فش فارمرز کو گورنمنٹ ریٹس پر صحت مند بچہ مچھلی سپلائی کیلئے دستیاب ہو گا جس سے نا صرف مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں