punjab police

گاڑی کی ٹرانسفر کیلئے رشوت لیتے محکمہ ایکسائز منڈی بہائالدین کا اہلکار گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کر کے گریڈ 17 کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن منڈی بہاءالدین کے کانسٹیبل اور آفس بوائے کو گاڑی ٹرانسفر کرانے کی مد میں 20 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 27 اکتوبر 2022) یہ کاروائی ریجنل ڈائریکٹر ظہیر انور جپہ کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن منڈی بہائوالدین میں تعینات 2 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: نان ڈیوٹی پیڈ، اسمگلڈ گاڑیاں اور جعلی کاغذات پررجسٹرڈ بڑی گاڑیاں ضبط کرنے کی ہدایت

کانسٹیبل عثمان عارف اور پرائیویٹ آفس بوائے بلال اسلم کو 20 ہزار روپے رشوت کی رقم لیتے اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین کے سرکل آفیسر عبدالعظیم کاہلوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کاروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزموں کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں