سویہ میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی سنگین وارداتیں، علاقہ ڈاکو نگری بن گیا

robbery
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( سٹاف رپورٹر) یونین کونسل سویہ میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی سنگین وارداتیں۔ علاقہ ڈاکو نگری بن چکا ہے۔ ڈی پی او نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق موضع سویہ اور نوحی علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں آئے روز کا معمول بن چکی ہیں ‘ علاقہ ڈاکو نگری بن چکا ہے ‘ لوگوں نے شام کے بعد گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا ہے.

گزشتہ روز سر شام ارسلان نامی نوجوان ڈنگہ سے گاﺅں آ رہا تھا کہ سویہ لنک روڈ نزد ڈیرہ کے نزدیک چار مسلح ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا رکھا تھا موذکورہ نوجوان کو تشدد کیا اور اس سے نیا ہنڈا موٹر سائیکل 125چھین لیا اس کے علاوہ ایک کار سوار فیملی کو بھی روک پر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھین لی.

اس مقام پر چند روز قبل بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے ‘ صدر پولیس موقع پر پہنچی تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری یا برآمدگی نہیں ہو سکی ‘ سویہ گاﺅں کے گھروں میں بھی کئی چوری کی وارداتیں رپوٹ ہوئی ہیں ‘ پے در پے وارداتوں نے علاقے میں بھرپور خوف و ہراس پھیلا دیا ‘ اہل علاقہ نے ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں اور تھانہ صدر پولیس کے وارداتوں کے تدارک کیلئے سخت احکامات جاری کریں ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سویہ میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی سنگین وارداتیں، علاقہ ڈاکو نگری بن گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!