Government employees use 34 crore units of free electricity annually, document

بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرادی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تناظر میں کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31 جنوری کو ہوگی، درخواست کی منظوری سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔

منڈی بہاوالدین میں جنوری 2024 کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد نئی قیمت 259 روپے 64 پیسے ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 279 روپے 21 پیسے پر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں