آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپے سے نیچے آجائے گا، اسحاق ڈار کا دعویٰ

ishaq dar
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ سارا حساب کتاب کرلیا ہے، ڈالر کی موجودہ قدر حقیقی نہیں ہے آئندہ دنوں میں ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 ستمبر سے ڈالر کے مقابلے میں ہر روز روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے جبکہ عالمی منڈی میں ڈالر بہت زیادہ مضبوط ہے لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو مزید نیچے لائیں گے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی بے قدری سے منہگائی میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے عمران خان کی ٹیم کو شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا، کاروبار کو تقریباً 17 فیصد شرح سود پر قرضے مل رہے تھے، اس کے بلند و بالا دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید کتنا سستا ہوسکتا ہے؟

’مجھے آئی ایم ایف کے معاملات کو ہینڈل کرنا آتا ہے‘
علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے کیسے نمٹا جائے اور اب کسی کو اس حوالے سے کسی چیز کی فکر نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آئی ایم ایف کے معاملات کو ہینڈل کرنا آتا ہے،اس لیے اب سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور نہ ہی کسی اور کو فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اسحاق ڈار کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب مفتاح اسماعیل نے ایک ٹوئٹ میں حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو ’لاپروائی‘ قرار دیا تھا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپے سے نیچے آجائے گا، اسحاق ڈار کا دعویٰ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!