GHS Malakwal census training 2023

ملکوال میں ڈیجیٹل مردم شماری کی ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا

ملک بھر کی طرح تحصیل ملکوال میں بھی ڈیجیٹل مردم شماری کی ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے شیڈول کے مطابق 7 جنوری سے 21 جنوری تک ٹریننگ سیشن پورے ملک کی طرح ملکوال میں بھی جاری ہیں۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 جنوری 2023) اسسٹنٹ کمشنر ملکوال رمیز ظفر صاحب نے ٹریننگ کے دوسرے سیشن (12-1-2023 سے 16-1-2023) کے پہلے روز ٹریننگ سینٹر گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال کا وزٹ کیا۔ اور ٹریننگ شرکاء سے مردم شماری کی اہمیت کے بارے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین میں ڈیجیٹل مردم شماری کی ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا

تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اس قومی ذمہ داری کو محنت لگن کے ساتھ پایا تکمیل تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں اور اپنی اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ مزید اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں ڈیٹا ہر گھر کا لیا جائے گا۔

اس موقع پر امجد جاوید سنز کوآرڈینیٹر تحصیل ملکوال نے بتایا کہ عملہ مردم شُماری کی ٹریننگ کے لیے 5 بیج تشکیل دیے گئے ہیں جن کی ٹریننگ 7 جنوری تا 21 جنوری 2023 تک جاری رہے گی۔ اور تحصیل میں تمام سٹاف کی ڈیوٹیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں