digital census training in mandi bahauddin

منڈی بہاوالدین میں ڈیجیٹل مردم شماری کی ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا

ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی ڈیجیٹل مردم شماری کی ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے شیڈول کے مطابق 7 جنوری سے 21 جنوری 2023 تک ٹریننگ سیشنز پورے ملک کی طرح منڈی بہاوالدین میں بھی جاری رہیں گے ۔

منڈی بہاﺅالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 14جنوری 2023 ) ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے ٹریننگ سنٹر گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ سکینڈری سکول سوہاوہ بولانی کا دورہ کیا اور ٹریننگ شرکاءکو مردم شماری کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اس قومی ذمہ داری کو محنت لگن کے ساتھ پایا تکمیل تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں اور اپنی اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں ہر گھر کا ڈیٹا لیا جائے ۔ ٹریننگ 7 جنوری تا 21 جنوری 2023 تک جاری رہے گی اور اس حوالے سے تحصیل لیول پر تمام سٹاف کی ڈیوٹیوں کو حتمی شکل دی جائے اور تمام تر انتظامات مکمل کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں