سرگودھا سے براستہ ملکوال‘ منڈی بہاؤالدین اور لالہ موسیٰ چلنے والی دھماکہ ایکسپریس کا اجراءکل ہو گا

malakwal junction
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین +سرگودھا(تازہ ترین ۔ 12 اپریل2022ء) سرگودھا سے براستہ ملکوال‘ منڈی بہاؤالدین اور لالہ موسیٰ چلنے والی ٹرین دھماکہ ایکسپریس کا اجراء 14اپریل کو ہو گا جس کے لئے سرگودھا ریلوے اسٹیشن پر افتتاحی تقریب منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی اسٹیشن ماسٹر اور چیف کنٹرولر ہونگے۔جبکہ ملکوال جنکشن پر بھی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

زرائع کے مطابق ملک میں دو سال قبل کورونا وائرس کے باعث متعدد ٹرینوں کو بند کر دیا گیا جن میں سرگودھا‘ بھلوال‘ پھلروان‘ ملکوال‘ منڈی بہاؤالدین‘ ڈنگہ اور لالہ موسیٰ کے درمیان چلنے والی دھماکہ ایکسپریس اور سپر دھماکہ ایکسپریس دونوں ٹرینوں کو بند کر دیا گیا تھا اور اب 14 اپریل سے 135 آپ ،136 ڈاؤن دھماکہ ایکسپریس کو بحال کیا جا رہا ہے جس کی افتتاح تقریب سرگودھا ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہو گی

یہ بھی پڑھیں: ملکوال، منڈی بہاؤالدین، لالہ موسیٰ اور سرگودها کی عوام کا ملت ایکسپریس ٹرین کے ساتھ سٹینڈرڈ کوچ لگانے کا مطالبہ

جس کے مہمان خصوصی اسٹیشن ماسٹر اور چیف کنٹرولر ہو نگے جو ٹرین کو سرگودھا ریلوے اسٹیشن سے روانہ کر کے اس کی بحالی کا افتتاح کریں گے۔ جبکہ دوسری افتتاحی تقریب ملکوال ریلوے اسٹیشن پر منعقد کی جا رہی ہے۔اس حوالہ سے سرگودھا کے اسٹیشن ماسٹر مشتاق جعفری نے بتایا کہ دھماکہ ایکسپریس کی بحالی سے جہاں مسافروں کو بہتر اور سستی سفری سہولتیں میسر آئینگی

وہاں پر محکمہ ریلوے کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹرینیں عوام کی سہولت کیلئے چلائی جائیں جس کیلئے محکمہ ریلوے نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔اس لئے مسافروں کو چاہیئے کہ وہ ٹکٹ لیکر سفر کریں تاکہ ریلوے معاشی طور پر مضبوط ہو اور مزید ٹرینوں کے اجراء میں مسافروں کا تعاون شامل ہو سکے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سرگودھا سے براستہ ملکوال‘ منڈی بہاؤالدین اور لالہ موسیٰ چلنے والی دھماکہ ایکسپریس کا اجراءکل ہو گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!