ڈپٹی کمشنر نے پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ نے 26 فروری 2024 سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن ہسپتال میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا با قاعدہ افتتاح کیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 فروری 2024 ) اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں گھر گھر جا کرپانچ سال تک کے 3 لاکھ 24 ہزار 622 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی۔ پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے 2،922 ورکرز پر مشتمل 70 فکسڈ ٹیمیں، 45 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں، گھر گھر جانے والی 1،225 ٹیمیں، 70 یوسی ایم اوز جبکہ 242 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عملی اقدامات سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کی خود مانیٹرنگ کریں اور قطرے پلانے والی ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے حفا ظتی قطرے ضرور پلائیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں چلڈرن ہسپتال سے مین روڈ تک آگاہی واک بھی منعقد ہوئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر نے پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!