District headquarter hospital mandi bahauddin

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ کلاسز شروع کرنیکا فیصلہ

وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے لیے پوسٹ گریجویٹ کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے تعاون سے پانچ اضلاع اٹک، میانوالی، بھکر، منڈی بہاؤالدین اور جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویشن شروع کی جا رہی ہے۔

اس اقدام سے پسماندہ اضلاع کے لوگوں کو ماہر ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب ہوں گی۔ محکمہ صحت پنجاب نے ہیماٹالوجی کو پیتھالوجی کا حصہ بنا دیا ہے۔ سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت کلینکل ہیماتولوجی میں پوسٹ گریجویشن شروع کی جائے گی۔

وہ گزشتہ روز ملاقات کے لئے آئے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شعیب نیازی اور دیگر ڈاکٹرز شامل تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں