ملکوال براستہ پنڈ دادن خان کے درمیان شٹل ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ

mandi bahauddin news today
Share

Share This Post

or copy the link

فرید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ. وزارت ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق ملکوال براستہ پنڈ دادن خان کے درمیان شٹل ٹرین سروس رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 دسمبر 2022) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت وزارت ریلوے کا اجلاس ہوا، جس میں فرید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق فرید ایکسپریس 22 دسمبر سے 18 کوچز کے ساتھ چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملکوال سے پنڈدادنخان سمیت دیگر بند ٹرینیں بحال کی جائیں، ناصر اقبال بوسال

وزارت ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق ملکوال براستہ پنڈ دادن خان کے درمیان شٹل ٹرین سروس رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین میں مسافروں کے لیے صفائی اور ٹائمنگ کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

جبکہ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ منیجمنٹ کی تنظیم نو پر سفارشات جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ وزارت ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق ریلوے پولیس میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل کو پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ ریلوے پولیس کے اے ایس آئیز کے گریڈز کو بھی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال براستہ پنڈ دادن خان کے درمیان شٹل ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!