پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا میکنزم تبدیل کرنے کا فیصلہ

gas and oil
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا میکنزم تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پی ایس او کو یکم اگست سے چودہ اگست کے دوران عالمی معاہدوں کے تحت ادائیگیوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی۔

ای سی سی نے گزشتہ دور حکومت کے تمام واجبات کلئیر کرنے کیلئے پی ایس او کو 30 ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دی جبکہ پاور ڈویژن کے موجودہ واجبات کی ادائیگی کیلئے 20 ارب روپے یکم اگست 2022 کو 13.8ارب روپے چار اگست کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کو ٹیکسوں کے زریعے 30ارب روپے اکٹھے کرنے کیلیے ایک ہفتے میں تجاویز تیار کرکے جمع کروانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا میکنزم تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ

نئے طریقۂ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آخری دن کے ریٹ کی بجائے متعلقہ پیریڈ کی شرحبادلہ کے مطابق ہوگاای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کواوگرا کی مشاورت سے نئے میکنزم کے مطابق ورکنگ کرنے کی ہدایت کردی ہےپیٹرولیم ڈویژن کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بھی ایک ہفتے میں تجاویز تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

نئے میکنزم (طریقہ کار) کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آخری دن کے ریٹ کی بجائے متعلقہ دورانیے کی شرح کے تبادلہ کے مطابق ہوا کرے گا۔ ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن کواوگرا کی مشاورت سے نئے میکنزم کے مطابق ورکنگ کرنے کی ہدایت بھی کی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بھی ایک ہفتے میں تجاویز تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا میکنزم تبدیل کرنے کا فیصلہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!