وزیر اعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے محکمہ بلڈنگ میں(Rule 17A) کے تحت بھرتی ہونے والے 2 جونیئر کلرکس میں آفر لیٹرز تقسیم کر دئیے۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 08 نومبر 2023) اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ڈی سی آفس میں کیا گیا۔اس موقع پر ایکسیئن بلڈنگ سید کرار حسین اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
منڈی بہاءالدین کے 8 امیدواروں میں بطور جونیئر کلرک بھرتی آرڈر تقسیم
ڈپٹی کمشنر نے فیملی کلیم پر بھرتی ہونے والے امیدواروں کو مبارک باد دی اورانہیں بھرپور محنت اور جوش و جذبے سے اپنے فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی ۔تقریب کے اختتام پر ایکسیئن بلڈنگ اور منتخب امیدواروں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
