منڈی بہاؤالدین کا خطرناک اشتہاری ملزم گجرات پولیس مقابلے میں مارا گیا

punjab police jobs 2022
Share

Share This Post

or copy the link

سی سی ڈی گجرات اور پولیس کے درمیان رات گئے مقابلے میں خطرناک ڈاکو، چور اور منشیات فروش غلام نبی عرف طوطی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم غلام نبی ولد خوشی محمد ساکن جونوکے گاؤں، تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین تھا۔ ملزم کا شمار خطرناک ترین مجرموں میں ہوتا تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 30 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے۔

غلام نبی ضلع جہلم، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں ڈکیتی، چوری، منشیات فروشی اور اسلحہ کے استعمال جیسے سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل سرائے عالمگیر سٹی تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں غلام نبی کی شناخت ہوئی تھی۔

2022 میں تھانہ رحمانیہ، ضلع گجرات کی حدود میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعے میں دو معصوم بچے شدید زخمی ہو گئے تھے، جس میں غلام نبی کو بھی مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ غلام نبی کو حادثاتی طور پر اپنے ساتھی نے گولی مار کر ہلاک کیا۔

پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ مقابلے کے بعد جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین کا خطرناک اشتہاری ملزم گجرات پولیس مقابلے میں مارا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!