پھالیہ اور ملکوال میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ دفاتر کا افتتاح کر دیا گیا

chair
Share

Share This Post

or copy the link

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال گوجرانوالہ چوہدری واجد حسین نے منڈی بہاوالدین کا دوہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ کے ہمراہ ضلع منڈی بہاوالدین کی تحصیل پھالیہ اور ملکوال میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نئے قائم کئے گئے دفاتر کا افتتاح کیا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 14 دسمبر 2023 ) اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین کا کہنا تھا کہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب کی خصوصی کاوش سے پنجاب بھر کی وہ تحصیلیں جہاں سوشل ویلفیئر کے دفاتر موجود نہیں تھے، وہاں پر نئے دفاتر قائم کئے گئے ہیں جو کہ اس علاقہ کیلئے نعمت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دفاتر کے قیام سے تحصیل کے لوگوں کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی بہترین سروسز مہیا ہوں گی اور وہ لوگ جو کہ سماجی تنظیمیں رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہیں وہ اپنی متعلقہ تحصیل کے سوشل ویلفیئر کے دفترمیں رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوجرانوالہ کا شکریہ ادا کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ اور ملکوال میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ دفاتر کا افتتاح کر دیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!