بھارتی شہری کو سانپ کو چومنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

snake kiss
Share

Share This Post

or copy the link

نئی دہلی: بھارت میں زہریلے سانپ کو چومنے کی کوشش کرنے والے شہری کے ہونٹوں پر سانپ نے ڈس لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سانپ کے ڈسنے کا واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع شیواموگا میں پیش آیا جہاں ایک شخص سانپ کے منہ پر بوسہ دینے کی کوشش کررہا تھا اور جواباً سانپ نے بھی شہری کا بوسہ لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بجلی کی بندش سے بہنوں کی غلط دلہوں سے شادی ہوگئی

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب متاثرہ شخص سانپ کے پھیلے پھن کو چومنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ پلک جھپکتے ہی اس کے ہونٹ پر کاٹ لیتا ہے جس پر وہ گھبرا کر سانپ کو پھینک دیتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سانپ کے بوسے کا نشانہ بننے والے شخص کو بچالیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ ’ایک بہت ہی مناسب جوابی بوسہ، کبھی جنگلی جانوروں کے ساتھ کھیلنے کی کوشش مت کریں‘۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بھارتی شہری کو سانپ کو چومنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!