چین نے تین سال بعد سرحدیں کھول دیں؛ قرنطینہ کی شرط ختم

covid in china
Share

Share This Post

or copy the link

بیجنگ: چین نے کووڈ لاک ڈاؤن کے باعث تین سال سے بند اپنی سرحدیں بین الااقوامی مسافروں کے لیے دوبارہ کھول دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے مارچ 2020 میں سفری پابندیاں عائد کردی تھیں اور کورونا کے باعث سرحدیں بند کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا تاہم بعد میں سرحدیں بند کرنے والے ممالک نے تو اپنی سرحدیں کھول دی تھیں لیکن چین نے پابندی برقرار رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کورونا وبا کی نئی لہر؛ مزید 31 ہزار کیسز رپورٹ

مارچ 2020 کے بعد سے صرف چینی شہریوں کو اپنے وطن واپس آنے کی اجازت تھی لیکن انھیں 1 ماہ کا قرنطینہ کرنا پڑتا تھا تاہم اب چین نے ایک بڑا اقدام اُٹھاتے ہوئے بین الاقوامی مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دیں۔ غیر ملکی مسافروں اور سیاحوں کو چین پر پہنچنے پر قرنطینہ بھی نہیں کرنا ہوگا تاہم 48 گھنٹے پہلے تک کا کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا شرط ہے۔

سرحدیں کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی 4 لاکھ افراد نے چین جانے کی درخواست دیدی۔ پہلی فلائٹس سے چین پہنچنے والوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے بے تاب تھے۔ واضح رہے کہ کورونا کا پہلا کیس دسمبر 2019 میں چین میں سامنے آیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس ہلاکت خیز وائرس نے پوری دنیا میں دہشت پھیلادی تھی تاہم کورونا ویکسین کی ایجاد اور تمام ممالک میں ویکسینیشن کے بعد اب صورت حال کنٹرول میں ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چین نے تین سال بعد سرحدیں کھول دیں؛ قرنطینہ کی شرط ختم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!