پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان

weather mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے 16 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کے لیے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق 18 اگست تک ڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، موسلادھار بارش کے باعث 15 اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں، تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں اور ہنگامی حالات میں تمام ادارے یکجا ہو کر آپریشن میں حصہ لیں۔

روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے اور ڈی واٹرنگ سیٹس، ضروری مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں. پراونشنل کنٹرول روم سمیت 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24 گھنٹے متحرک رہیں، تمام ادارے لمہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رکھیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!