کینیڈا: 90 ہزارغیر ملکی طلبہ کو مستقل رہائش دینے کا اعلان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کینیڈا کے وزیر امیگریشن نے 90 ہزار غیر ملکی طلب علموں اور ہیلتھ کے شعبے سے وابستہ ورکرز کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر امیگریشن وزیر مارکو مینڈی سینو کا کہنا تھا کہ کینیڈا نے 90 ہزار غیرملکی طلبہ اور ورکرز کو مستقل رہائش دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں کینیڈا میں بعض پاکستانی طلبہ کو بھی سہولت ملنے کا امکان ہے۔ امیگریشن وزیر کا کہنا ہے کرونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والوں کو مستقل رہائش دی جائے گی۔ مستقل رہائش کا پروگرام 6 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔

کینیڈا کے امیگریشن وزیر کے مطابق ہیلتھ کیئر سمیت مختلف شعبوں میں ایک سال کام کا تجربہ رکھنے والے افراد اہل ہوں گے۔ گزشتہ 4 سال کے دوران پوسٹ سیکنڈری ڈگری حاصل کرنے والے گریجویٹس بھی اس پروگرام کے اہل ہوں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 2020 میں کینیڈین حکومت کی جانب سے اگلے 3 سالوں میں 12 لاکھ سے زائد نئے غیر ملکیوں کو ملک میں آباد کرنے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

مارکو مینڈیسینو کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ملک میں افرادی قوت کی کمی کو دور کرنے اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ مارکو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت 2021 میں نئی مستقل سکونت کیلئے 4 لاکھ ایک ہزار، 2022 میں 4 لاکھ 11 ہزار اور 2023 میں 4 لاکھ 21 ہزار درخواستیں منظور کرے گی۔ دوسری جانب امیگریشن پالیسی ریسرچر رابرٹ فیلکونر نے کہا تھا کہ حکومت اپنے اس ٹارگٹ کو پورا کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو غیرملکیوں کو کینیڈا میں آباد کرنے کا 1911 کے بعد یہ بلند ترین ریکارڈ ہوگا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کینیڈا: 90 ہزارغیر ملکی طلبہ کو مستقل رہائش دینے کا اعلان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!