ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی زیر صدارت ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینارمیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم دسمبر 2023)سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرعابد یوسف اور ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نے ضلع میں ایچ آئی وی کے پازیٹو کیسز اور اس کے کنٹرول کے متعلق اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور ضروریات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایڈز کا عالمی دن ہر سال یکم دسمبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد ایڈز اور اس کے علاج سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایڈز ایک انتہائی خطرناک مرض ہے لیکن یہ ایک قابل علاج مرض بھی ہے، اس سے متعلق آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایچ آئی وی مریضوں کو علاج معالجے سے متعلق تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔پاکستان میں پچھلے کچھ عرصہ سے ایڈز بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ نوجوان طبقے میں منشیات کا بے پناہ استعمال اور جنسی بے راہ روی کا عمل دخل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایڈز سے بچاﺅ کا واحد حل عوام الناس میں ذیادہ سے ذیادہ آگاہی اوراحتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں ہی ہے ۔ سیمینار کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی سربراہی میں ایڈز سے بچائو کے حوالے سے آگاہی ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!