منڈی بہاوالدین:ایم ارشد آئل بالمقابل علوی ہسپتال پھالیہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات۔ مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر 80 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار
مسلح ڈاکووں نے گذشتہ رات 9 بجے کے قریب گلبرک ٹاون میں سپید بریکر پر ایم ارشد آئل کے مالک ارشد غوری کے بھائی حافظ ندیم کی گاڑی کو روکا۔گاڑی کی تلاشی پر رقم برآمد نہ ہوئی تو ڈاکو حافظ ندیم کو گاڑی سمیت پھالیہ روڈ پر ایم ارشد آئل پر لے آئے
ڈاکوئوں نے دوکان کھلوا کر ارشد غوری کے بھائی کو دوکان میں موجود کیبن میں بند کر کے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ایم ارشد آئل والوں کے مطابق 80 لاکھ کی ڈکیتی ہوئی ہے
