اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین نے دفتر یونین کونسل کا ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار

budget
Share

Share This Post

or copy the link

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین مرزا عمران الحق کی ہدایت پر رشوت کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن نے یونین کونسل میانہ گوندل میں ریڈ کے دوران ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے اینٹی کرپشن دفتر میں درخواست دی کہ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے پیدائش سرٹیفکیٹ کے اندراج کے سلسلے میں اس سے رشوت طلب کی جا رہی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق احمد مختار، جو خود کو سیکرٹری یونین کونسل ظاہر کرتا تھا، نے نئے اندراج کے عوض بھاری رقم طلب کی، تاہم معاملہ آٹھ ہزار روپے میں طے پایا۔

شہری کی شکایت پر اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائی کی اور نامزد ملزم احمد مختار (نائب قاصد یونین کونسل میانہ گوندل) کو نشاندہی شدہ رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ شہریوں نے اینٹی کرپشن کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ رشوت کے خلاف ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
1
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اینٹی کرپشن منڈی بہاءالدین نے دفتر یونین کونسل کا ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!