محکمہ زراعت کے چھاپے، جعلی کھاد بیچنے والے ڈیلرز کیخلاف مقدمات درج

agriculture
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 29نومبر 2022 )ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں کی ہدایت پر محکمہ زراعت (توسیع) کی جعلی کھاد بیچنے والوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں، 2 ڈیلران کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد افضل نے بلال ٹریڈرز غلہ منڈی اور فاضل اینڈ سنز سرگودھا روڈکے گوداموں پر چھاپے مار کر جعلی اور غیر معیاری کھاد برآمد کر کے دونوں ڈیلران کو موقع پر گرفتار کروا کر مقدمات درج کروا دئیے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد افضل نے چند روز قبل دونوں کھاد ڈیلران سے مذکورہ کھاد کے سیمپل لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوائے تھے جو کہ لیبارٹری ٹیسٹ میں جعلی قرار پائے گئے۔ جس پر ڈپٹی ڈا ئریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبا ل اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد افضل نے پولیس کے ہمراہ ڈیلران کے گودام پر چھاپہ مارا، مزید سیمپل لئے اور جعلی کھاد کی فروخت پر تھانہ سٹی اور تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں مقدمات درج کرادئیے جبکہ ارسلان فاضل اور محمد الماس کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال کا کہنا تھا کہ جعلی کھاد بیچنے والوں اور کسانوں کا استحصال کر نے والوںکے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں ،جعلی کھاد بنانے اور فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رو رعایت نہ برتی جائے گی۔ انہوں نے کسان حضرات سے اپیل کی کہ وہ محکمہ زراعت )توسیع)کا ساتھ دیتے ہوئے جعلی اور غیر معیاری کھاد بیچنے والوں پر کڑی نظر رکھیں

ایسے عناصر کی محکمہ زاعت کو بر وقت نشاندہی کریں تا کہ اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اس موقع پر کسان تنظیموںنے محکمہ زراعت (توسیع)کی ان کاروائیوں کو سراہتے ہوئے جعلی کھاد بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محکمہ زراعت کے چھاپے، جعلی کھاد بیچنے والے ڈیلرز کیخلاف مقدمات درج

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!