برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ فرانسیسی صدر میکرون نے اقوام متحدہ کی کانفرنس میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطین میں امن قائم کیا جائے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام میں ناکامی کی اجتماعی ذمہ داری پوری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ کئی دہائیوں سے ادھورا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو پیغام دیا کہ دنیا امن کے مواقع سے چند لمحوں کی دوری پر ہے اور اگر ابھی کچھ نہ کیا گیا تو یہ موقع ہمیشہ کے لیے ضائع ہو جائے گا۔

صدر میکرون نے اپنی تقریر کے دوران دیگر ممالک کا بھی ذکر کیا جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔ ان ممالک میں اندورا، آسٹریلیا، بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا، مراکش، برطانیہ، کینیڈا اور سان مارینو شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی سمیت دیگر شرائط پوری نہیں کیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!