بیرون ملک فرار ہونے والا اشتہاری وطن واپسی پر گرفتار

Advertiser who fled abroad was arrested on his return home
Share

Share This Post

or copy the link

قتل، ڈکیتی اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ بیرون ملک فرار ہونے والے ایک اور اشتہاری کو وطن واپسی پر گرفتار کر لیا گیا۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 ستمبر 2023) پولیس کے مطابق قتل کیس میں ملوث خطرناک اشتہاری شعیب امجد بیرون ملک سے وطن واپس آرہا تھا۔ پنجاب پولیس کے سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے ملزم کا نام عارضی قومی شناختی فہرست (PNIL) میں شامل کیا تھا۔

ائیرپورٹ پر ریکارڈ چیکنگ کے دوران شناخت ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری کے لیے مسلسل فالو اپ پر متعلقہ ٹیم کو سراہا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ جلد از جلد قانونی عمل مکمل کیا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ سائنسی شواہد کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے بیرون ملک دیگر مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جائیں۔ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ باقاعدہ معلومات کا تبادلہ یقینی بنایا جائے۔

ہائی پروفائل کیسز میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کو جیل بھیج کر حقیقی سزا دی جائے۔ واضح رہے کہ رواں سال بیرون ملک فرار ہونے والے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 117 ہوگئی ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بیرون ملک فرار ہونے والا اشتہاری وطن واپسی پر گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!