ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا 12 میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات کورٹ بھیجنے کا حکم

medicine
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل نذر، ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر محمد افضل، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عظمیٰ مظہر وڑائچ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر پھالیہ عطاء المصطفیٰ، ڈرگ انسپکٹر ملکوال اورنگزیب، میڈیسن ایکسپرٹ ڈاکٹر ارشد تنویر سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13 مئی 2025 ) اجلاس میں غیر معیاری، زائدالمیعاد، ممنوعہ، غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات کی فروخت کی روک تھام، عطائیت کے خاتمے،بغیر ڈرگ سیل لائسنس اور کوالیفائیڈ شخص کے میڈیکل سٹورز چلانے اور ادویات کی خرید و فروخت کا ریکارڈ نہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 20 میڈیکل سٹور مالکان کے کیسز زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو اپنی صفائی پیش کرنے کا فرداً فرداً موقع دیا گیا۔ اجلاس میں بورڈ ممبران کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے 12 میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات ڈرگ کورٹ بھیجنے 04 میڈکل سٹور مالکان کو وارننگ، 2 میڈیکل سٹورز کو ڈی سیل کرنے جبکہ 2 میڈیکل سٹورز کے کیسز اگلے اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقار اکبر چیمہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے افسران انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں، ڈرگ انسپکٹرز ادویات کا کاروبار کرنے والے افراد کو پابند بنائیں کہ وہ حکومتی قوانین اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ وارننگ یا سزا کے بعد بھی بے قاعدگیوں سے باز نہ آنے والے میڈیکل سٹوروں کا کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا کر موثر پیروی کی جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا 12 میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف مقدمات کورٹ بھیجنے کا حکم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!