ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد رضوان نے طیب الرحمن اور دیگرکے ہمراہ کٹھیالہ شیخاں میں پنجاب اینیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپاﺅنڈ فیڈ ایکٹ 2016 کے تحت کھل ونڈا شاپس پر چیکنگ کے دوران 05 مختلف دکانداروں سے مختلف فیڈز کے نمونہ جات لے کر کوالٹی کنٹرول لیب راولپنڈی بھجوا دئیے۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04 ستمبر 2023) ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد رضوان نے بتایا کہ پنجاب اینیمل فیڈ ایکٹ کے تحت تمام فیڈ ملز، کھل بنولہ ، ونڈا چوکر وغیرہ فروخت کرنے والے ڈیلرحضرات کو رجسٹر کیا جا رہا ہے تاکہ مویشی پال کسانوں کو بہترین کھل ونڈا مہیا کیا جاسکے ۔
Khad Rate In Pakistan Today – DAP Fertilizer Price In Pakistan
انہوں نے بتایا کہ فیڈ ملز مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ جانوروں کےلئے بنائی گئی فیڈ کے تھیلوں پر اجزائے ترکیبی ، ٹاکسن لیول ، تاریخ ایکسپائری ، مینو فیکچرز کے مکمل ایڈریس اور تھیلے کا وزن 20,40کلو گرام پرنٹ کیا جائے ۔ جن ڈیلرز نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
انہوں نے ڈیلرز حضرات کو خبردار کیا کہ ڈیلر حضرات ان شرائط کو مد نطر رکھتے ہوئے کسی رجسٹرڈ مل /فرم سے خریداری کریں اوراس کا مکمل ریکارڈ رکھیں۔ کسی کو بھی جانوروں کی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی۔
