کچہری سے واپسی پر ملزمان کا اووسیز شہری پر تشدد، کپڑے پھاڑ کر ویڈیو بھی بناتے رہے

malakwal ketchery
Share

Share This Post

or copy the link

ملکوال(نامہ نگار) سابقہ لڑائی کی رنجش پر ڈنڈوں سے مسلح ملزمان کا اوورسیز شہری پر ظالمانہ تشدد، ملزمان شہری کو کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کرتے رہے کپڑے بھاڑ دیے تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے مقدمہ درج

تفصیلات کیمطابق شہزاد احمد سکنہ بوسال سکھا نے بتایا کہ وہ اوورسیز پاکستانی ہے چھٹی پر اپنے گاؤں آیا ہوں متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ ایک کام کے سلسلے میں اپنے بھائی شہباز اور خالد کے ساتھ موٹر سائیکل پر تحصیل کچہری ملکوال آیا تھا جب واپس جانے لگے تو چاندنی چوک چک رائب کے قریب ایک درجن سے زائد اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح ملزمان نے زبردستی روکا موٹر سائیکل پر ڈنڈے برسا کر تباہ کر دیا جبکہ مجھے بھی ڈنڈوں سے ظالمانہ تشدد کرتے رہے اور کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کرتے رہے.

یہ بھی پڑھیں: ملکوال عدالت سے تاریخ پیشی سے واپسی جاتے ہوئے مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ملزمان نے شہزاد کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کر دیا اور اس کی ویڈیو بنائی رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ملکوال سب انسپکٹر ارمغان مقسط نے بتایا کہ سرفراز، تصور اور نوید سمیت دس نامزد اور پانچ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایس ایچ او نے بتایا کہ چھ ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کچہری سے واپسی پر ملزمان کا اووسیز شہری پر تشدد، کپڑے پھاڑ کر ویڈیو بھی بناتے رہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!