ممبر نیشنل اسمبلی ناصر اقبال بوسال کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ون آن ون ملاقات. ملاقات میں چلڈرن اسپتال منڈی بہاوالدین کی اپ گریڈیشن اور ڈی ایچ کیو میں دل کی بیماریوں کے وارڈ کی منظوری کروا لی ہے۔
ملاقات میں مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ کے پل کے لیے پنجاب کے بجٹ میں پیسہ مختص کیا جارہا ہے۔اور میرے پاس فائنل متعلقہ اداروں اور افسران کی رپورٹ بھی آگئی ہے۔پل عین اسی جگہ بنے گا جہاں آپ اور ملک وال کی عوام چاہتے ہیں۔
یہی لوکیشن تمام متعلقہ اداروں کی طرف سے بھی سجیسٹ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال منڈی بہاوالدین کی اپ گریڈیشن اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین میں دل کی بیماریوں کے وارڈ کی بھی منظوری کروا لی ہے۔
