Search results for: “ڈسٹرکٹ پولیس”

  • سید رضا صفدر کاظمی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات

    سید رضا صفدر کاظمی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات

    سید رضا صفدر کاظمی کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہائوالدین کو جرائم سے پاک کرکے دم لینگے.

    پھالیہ (نامہ نگار )ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر منڈی بہاوالدین سے تبدیل. سید رضا صفدر کاظمی کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا. ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر 7 فروری 2023 کو منڈی بہاءالدین میں تعینات ہوئےتھے اور 2 ماہ بعد انکا تبادلہ کر دیا گیا ہے.

    میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،پولیس کی رٹ قائم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے ، چوروں، ڈاکوؤں، رسہ گیروں ، منشیات فروشوں ، جوئے اور ،فحاشی کے اڈے برداشت نہیں کروں گا.

    یہ بھی پڑھیں: ساجد حسین کھوکھر منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرپی او گوجرانولہ کی زیر قیادت ضلع منڈی بہائوالدین کو جرائم سے پاک کرکے دم لیں گے ۔محکمہ پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سینہ سپر ہو کر پولیس کے وقار کو بہتر کرنے میں ہر ممکن اقدامات کریں.

    منڈی بہاءالدین میں تعینات افسران کی لسٹ دیکھیں

    ضلع منڈی بہاؤالدین میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے گا اور سٹریٹ کرائم میں ملوث افراد اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جائے گا ۔

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو” نے زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں اردل روم کا انعقاد کیا

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو” نے زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں اردل روم کا انعقاد کیا

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز سندھو” نے زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں اردل روم کا انعقاد کیا۔

    جس میں افسران و ملازمین کی عرض و معروض کو سنا گیا اور عوام الناس کیساتھ نامناسب رویہ۔غفلت۔لاپرواہی۔غیر حاضری۔کی پاداش میں مختلف سزائیں دی۔دو انسپکٹرز کو سنشور۔ایک انسپکٹر کی ایک سال سروس ضبط۔دو سب انسپکٹرز کو سنشور۔05 اے ایس آئیز کو سنشور۔دو کنسٹیلان کی ایک ایک سال سروس ضبط۔دو کنسٹیلان کو جرمانہ اور دو کنسٹیبلان کو معطل کردیا

    اس موقع پر نعیم عزیز سندھو(DPO منڈی بہاؤالدین) کا کہنا تھا کہ عوام الناس کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش نہ آنے۔صفائی ستھرائی۔غیر حاضری۔غفلت۔لاپرواہی اور اپنے فرائض میں سستی کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کیخلاف بروقت اور بلاتفریق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیجائے گی

  • نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    منڈیہ بہائوالدین میں نئے تعینات ھونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 اگست 2022) شہید زاھد محمود گوندل پولیس لائنز میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر منڈی بہاوالدین خالد محمود نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا استقبال کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: نعیم عزیز سندھو منڈی بہائوالدین کے نئے ڈی پی او تعینات

    اور پرسنل اسٹاف ڈسٹرکٹ پولیس آفس منڈی بہاوالدین کا تعارف بھی کرایا۔ اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نعیم عزیز کا کہناتھا کہ اپنی اس تعیناتی کو عبادت سمجھ کر کرنا اولین ترجیح ھے۔ ترجمان پولیس۔

  • ایس پی انویسٹی گیشن حافظ عطاالرحمن بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال تعینات

    ایس پی انویسٹی گیشن حافظ عطاالرحمن بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال تعینات

    منڈی بہاؤالدین( بیورو رپورٹ ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ایس پی انویسٹی گیشن حافظ عطاالرحمن کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال تعینات کرنے کے احکامات جاری کئیے ہیں وہ 13 جون بروز سوموار کو خانیوال میں بطور ڈی پی او چارج سنبھالیں گے.

    یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین کا ایک اور اعزاز، 3 پولیس افسران کی گریڈ 19 میں ترقی

    حافظ عطاالرحمان پنجاب کے متعدد اضلاع میں ایس پی انویسٹی گیشن اور قائم مقام ڈی پی او کے فرائض انجام دے چکے ہیں -ان کا فیلڈ میں وسیع انتظامی تجربہ ہے ،حافظ عطاالرحمان ایک ایماندار دیانت دار اور انتظامی تجربہ رکھنے والے ایک دلیر اور بہادر پولیس آفیسر ہیں اور محکمہ پولیس میں ان کا نام بڑی عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے,

    حافظ عطاالرحمن نے کہا کہ انشااللہ آئی جی پولیس پنجاب کی توقعات پر پورا اترنے اور حکومتی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وہ بھر پور کوشش کریں گے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور امن و امان کا قیام میری اولین ترجیح ہو گی-

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر کی شہید کانسٹیبل کے گھر کوٹ بلوچ آمد، اکلوتے بیٹے کو تحائف پیش کیے

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر کی شہید کانسٹیبل کے گھر کوٹ بلوچ آمد، اکلوتے بیٹے کو تحائف پیش کیے

    منڈی بہاوالدین(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر کی شہید کانسٹیبل کے گھر آمد، اکلوتے بیٹے کو تحائف پیش کیے، شہید کی خدمات کو خراج تحسین، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی پولیس کے دستہ نے سلامی پیش کی

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر نے شہید پولیس کانسٹیبل امتیاز احمد کے گھر کوٹ بلوچ جا کر انکے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے بیٹے کو تحائف دیئے، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید طایر کا کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل گذشتہ سال فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگیا تھا، شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، اور پولیس فورس کو ان پر فخر ہے.

    ڈی پی او انور سعید طاہر نے شہید کے لواحقین کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ محکمہ پولیس شہید کے گھرانہ کی ہر خوشی اور غم میں برابر کا شریک ہے، اس موقع پر ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم عامر شاہین گوندل، ڈی ایس پی صدر سرکل و پھالیہ خالد ملک بھی موجود تھے، شہید کانسٹیبل امتیاز احمد کی قبر پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اور فاتحہ خوانی کی گئی،

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر نے تھانہ پاہڑیانوالی میں کھلی کچہری لگائی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر نے تھانہ پاہڑیانوالی میں کھلی کچہری لگائی

    منڈی بہاوالدین(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر نے تھانہ پاہڑیانوالی میں کھلی کچہری، نمبرداران کو ٹھیکری پہرہ لگانے کی ہدایت، شہریوں کی شکایات پر فوری عملدرآمد کا حکم، کھلی کچہری میں دیہی علاقوں کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر نے آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر تھانہ پاہڑیانوالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنی شکایات پیش کیں اس موقع پر ڈی پی او انور سعید طاہر نے شکایات کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے.

    کھلی کچہری میں سرکل ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان اور عوام الناس کی کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈی پی او انور سعید کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کر کے انصاف شہریوں کی دہلیز پر پہنچانا ہے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے.  انہوں نے کہا کہ زیر التواء درخواست گزاروں کو بلوایا ہے تاکہ انہیں انصاف مل سکے.

    انہوں نے نمبرداران کو ہدایت کی کہ وہ گاوں میں ٹھیکری پہرہ لگائیں اور مشتبہ سرگرمی کی پولیس کو اطلاع دیں انہوں نے کہا کہ 20 سال پہلے کی اور آج کی پولیس میں نمایاں فرق ہے، بعدازاں انہوں نے تھانہ کی حوالات، مالخانہ اور محرر کے دفتر اور ریکارڈ کا معائنہ کیا

  • نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نےتھانہ میانہ گوندل کا دورہ کیا

    نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نےتھانہ میانہ گوندل کا دورہ کیا

    ملک وال(نامہ نگار) نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک ساجد حسین کھوکھر نے گزشتہ روز تھانہ میانہ گوندل کا دورہ کیا انہوں نے ایس یاچ اور اور تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ چند روز قبل ہونے والے دوہرے قتل کیس کے ملزموں کو جلد گرفتار کیا جائے اور کیس کی میرٹ پر تفتیش کی جائے ڈی پی او ملک ساجد کھوکھر نے تھانہ کا ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک سمیت دیگر امور کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ملکوال راجہ فخر بشیر بھی موجود تھے.

    یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر کی دفتری عملہ سے پہلی میٹنگ

  • منڈی بہاءالدین پولیس نے خواتین بائیسکل اسکواڈ کا آغاز کردیا

    منڈی بہاءالدین پولیس نے خواتین بائیسکل اسکواڈ کا آغاز کردیا

    منڈی بہاءالدین: وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان کی قیادت میں خواتین کے تحفظ کے لیے ایک منفرد اقدام اٹھایا گیا ہے۔ پولیس نے خواتین بائیسکل اسکواڈ کا آغاز کر دیا ہے، جو عید کے موقع پر رش والے علاقوں، بازاروں اور مین مارکیٹس میں خواتین کو تحفظ فراہم کرے گا۔

    ڈی پی او منڈی بہاءالدین کے مطابق، یہ اسکواڈ عوام میں احساسِ تحفظ بڑھانے اور خواتین کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ خواتین اہلکاروں پر مشتمل یہ اسکواڈ بائیسکل پر گشت کرے گا اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا ہراسانی کی فوری روک تھام کرے گا۔

    اس اقدام کا مقصد خواتین کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ بلا خوف و خطر خریداری اور دیگر سرگرمیاں انجام دے سکیں۔ شہریوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے جو دیگر شہروں کے لیے بھی ایک مثال بن سکتا ہے۔

  • منڈی بہاءالدین پولیس کا گرینڈ آپریشن، 7 ملزمان گرفتار

    منڈی بہاءالدین پولیس کا گرینڈ آپریشن، 7 ملزمان گرفتار

    منڈی بہاءالدین: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی ہدایات پر ضلعی پولیس اہلکاروں نے منشیات فروشوں اور اسلحہ کی نمائش کرکے خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔

    سٹی پولیس اسٹیشن اور تھانہ سول لائنز نے گرینڈ آپریشن کیا۔ 07 ملزمان کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔مقدمات درج

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کے حکم پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او عمر چٹھہ نے ایک کلاشنکوف اور میگزین برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس آئی سٹی پولیس نے 1،200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف 9C مقدمہ درج کر لیا۔

    تھانہ سول لائنز نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 05 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے والوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔

  • منڈی بہاءالدین پولیس کا شہداء کو خراج عقیدت، رمضان راشن پیکجز تقسیم

    منڈی بہاءالدین پولیس کا شہداء کو خراج عقیدت، رمضان راشن پیکجز تقسیم

    انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان نے پولیس شہداء کے اہلِ خانہ میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے موقع پر راشن پیکج تقسیم کیے۔

    تقریب زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائنز میں منعقد کی گئی، جہاں شہداء کی فیملیز کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر رمضان راشن بیگز، گولڈ میڈل اور بچوں میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔ منڈی بہاءالدین پولیس کے 13 شہداء کے اہلِ خانہ کو خصوصی پیکجز دیے گئے، تاکہ انہیں رمضان المبارک میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    تقریب میں زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں “شہداء پولیس گارڈن” کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا، جس کی افتتاحی تقریب میں شہداء کے اہلِ خانہ نے یادگاری پودے لگائے۔

    ڈی پی او وسیم ریاض خان نے اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ہم سب شہداء کی لازوال قربانیوں کے ہمیشہ مقروض ہیں۔ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ پولیس اپنے شہداء کے بچوں اور اہلِ خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی کفالت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔”