سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فیملیز میں امدادی چیکس تقسیم

budget
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 05 اکتوبر 2025 ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر حالیہ سیلاب کے دوران تحصیل پھالیہ کے جاں بحق ہونے والے افراد کی فیملیز میں امدادی چیکس کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل نے سیدا شریف اور بھیکھو کے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں ان کی گھر کی دہلیز پر جا کر 10،10 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے۔

ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صاف شفاف انداز میں ڈیٹا مرتب کر کے سیلاب متاثرین میں چیکس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ معاوضہ انسانی جانوں کا نعم البدل ہر گز نہیں ہے مگر متاثرہ خاندانوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ حکومت پنجاب آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

اس موقع پر سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے بے حد مشکور ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہوئے مالی امداد فراہم کی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فیملیز میں امدادی چیکس تقسیم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!