محکمہ لائیو سٹاک کے تحت پیرا ویٹرنری سٹاف میں موٹر سائیکلیں تقسیم

honda 70 price in pakistan
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام پیرا ویٹرنری سٹاف میں موٹر بائکس تقسیم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں تقریب منعقد ہوئی۔

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14جون 2025) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے پیرا ویٹرنری سٹاف میں موٹر بائکس کی چابیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک منڈی بہاءالدین ڈاکٹر رضوان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ملکوال ڈاکٹر وقاص احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر پھالیہ ڈاکٹر مسعود اور ایم پی اے اختر بوسال کے نمائندہ بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ممتاز بیگ نے بتایا کہ پیرا ویٹس دوردراز علاقوں میں مویشی پال کسانوں کے جانوروں کی دیکھ بھال،ان کو بیماری سے بچانے کیلئے ویکسین کی بروقت فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پیرا ویٹس کی ٹرانسپورٹیشن اور موٹر سائیکل کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے بغیر کسی سود کے ماہانہ آسان اقساط پر 50موٹر سائیکل تقسیم کی جا رہی ہیں۔ نئی بائکس محکمہ لائیو سٹاک کی استعداد کار میں اضافے کا سبب بنیں گی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ پیرا ویٹس محکمہ لائیوسٹاک کے اہم رکن ہیں ، جن کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ موٹر بائیکس کی فراہمی مویشی پال حضرات تک پیراویٹرنری سٹاف کی خدمات کی فراہمی کو مزید موثر بنائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی موٹر بائکس ملنے کے بعد پیرا ویٹس اور زیادہ لگن سے مویشی پال حضرات کو خدمات فراہم کریں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محکمہ لائیو سٹاک کے تحت پیرا ویٹرنری سٹاف میں موٹر سائیکلیں تقسیم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1 Comment

  1. Asslam alkum plz muj be bike chya.
    Apnay bacho bivi KY Lea.

    Reply
Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!