شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

court
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی عدم بازیابی کیس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر پولیس افسران پیش ہوئے۔ عدالت نے آئی جی پولیس کو مغوی کی بازیابی کے لیے 15 جولائی تک کا وقت دے دیا۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو اغوا کاروں سے متعلق وارنٹ حاصل کرنے اور پنجاب کے پولیس افسران کو قانون سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جسٹس فاروق حیدر نے منڈی بہاءالدین کے شہری عثمان علی کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم احمد اور دیگر پولیس افسران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس بھٹی کے ہمراہ پیش ہوئے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس بھٹی نے آئی جی پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پیش کی۔ آئی جی پنجاب اور آر پی او گوجرانوالہ نے مغوی کی بازیابی کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گوجرانوالہ میں قتل کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔

آر پی او گوجرانوالہ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے کوئی قدم اٹھایا گیا ہے؟ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے متعلقہ عدالت کو خط لکھا ہے لیکن ابھی تک متعلقہ عدالت سے منظوری نہیں لی۔

جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی شخص کو ڈکلیئر کر دیا جائے تو وہ اپنے تمام قانونی دفاعی حقوق سے محروم ہو جاتا ہے۔ اشتہاری شخص کو آئینی درخواست کا حق بھی حاصل نہیں ہوتا۔

عدالت نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم احمد کے غیر تسلی بخش جواب دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔ فاضل جج نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مغوی علی حسن کو کہاں سے اغوا کیا گیا تھا اہل علاقہ کے بیانات کیوں ریکارڈ نہیں کیے گئے؟

اگر مغوی شخص پہلے ہی ڈیکلیئرڈ شخص ہے تو اس کے خلاف درج ایف آئی آر کیسے درست ہو سکتی ہے؟ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!