مراکش کشتی حادثہ: شیخوپورہ، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین سے 3 انسانی سمگلر گرفتار

human smuggling
Share

Share This Post

or copy the link

مراکش سے شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی شناخت عمر حیات اور محمد نعیم کے نام سے ہوئی، جنہیں ایف آئی اے کی ٹیم نے فیصل آباد اور شیخوپورہ سے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔

ملزم عمر حیات نے شہری کو یورپ بھجوانے کے نام پر 57 لاکھ روپے وصول کیے اور اسے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وزٹ ویزے پر مختلف ممالک سے موریطانیہ بھجوایا۔ جبکہ دوسرے ملزم محمد نعیم نے شہریوں کو سعودی عرب میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر 21 لاکھ روپے بٹورے اور انہیں سعودی عرب نہیں بھجوایا اور رقم لے کر روپوش ہو گیا۔

مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

ادھر ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث ملزم کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کر لیا۔ انسانی سمگلر نے منڈی بہاؤالدین کے رہائشی سے 50 لاکھ روپے لیے تھے۔ مراکش میں کشتی حادثے میں شہری کی موت ہو گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مراکش کشتی حادثہ: شیخوپورہ، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین سے 3 انسانی سمگلر گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!