پھالیہ: نہر کو کٹ لگا کر پانی چوری کرنے پر انتظامیہ کی کاروائی

2 Chak: Damage to crops and livestock due to canal embankment
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال کا تحصل پھالیہ کے موضع چک لکھیاں کے مقام پر برجی نمبر 155 کے بند ٹوٹنے پر فوری ایکشن۔

تفصیلات کے مطابق مقامی زمینداروں نے پانی چوری کی غرض سے نہر کو کٹ لگایا جو پھیل کر 40 ایکڑ شگاف بن گیا۔ گاؤں میں پانی داخل نہ ہوا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد افضال اور محکمہ انہار کے افسران کو موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے محکمہ انہار اور متعلقہ افسران سمیت ہیوی مشینری کی مدد سے دو گھنٹے میں بند کی مرمت کر کے علاقے کو کسی بھی قسم کے بڑے نقصان سے بچایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ کے بروقت اقدام سے کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا.

اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے بر وقت امداد اور بہترین اقدامات پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ: نہر کو کٹ لگا کر پانی چوری کرنے پر انتظامیہ کی کاروائی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!