الیکشن 2024: الیکشن مہم کے پوسٹر اور پینا فلیکس اتروا دئیے گئے

ecp
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شاہد عمران مارتھ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخ محمد اقبال نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے الیکشن مہم کے پوسٹرز اور پینا فلیکسز اتروا دئیے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03 جنوری 2024) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق برائے جنرل الیکشن 2024 جاری کر دیا ہے ، جس کے تحت مطلوبہ سائز میں الیکشن بینر، پوسٹر اور پمفلٹ کی اجازت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مانیٹرنگ آفیسر آنے والے دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہر حلقہ میں نگرانی کریں گے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات اور ضابطہ اخلاق برائے امیدواران کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور کسی کے ساتھ کوئی رو رعائت نہ برتی جائے گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہر حلقہ میں دو مانیٹرنگ آفیسر تعینات کر دئیے ہیں جو الیکشن مہم کی تمام کاروائی کی موثر نگرانی کریں گے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
الیکشن 2024: الیکشن مہم کے پوسٹر اور پینا فلیکس اتروا دئیے گئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!