گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے 100 سے زائد ایجنٹوں کی فہرست تیار

illegal immigration via ship
Share

Share This Post

or copy the link

یونان کشتی حادثے میں ملوث گروہ کے 6کارندے گرفتار۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے 100 سے زائد ایجنٹوں کی فہرست تیار

انسانی سمگلروں نے مختلف شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے۔ متعدد شہریوں سے فی کس 25 سے 27 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ گرفتار ملزموں میں اسلم دریکاں، حسنین شاہ، صفدر بہگت، ارشد گجر، محمد اشرف اور ممتاز حسین شامل ہیں۔

غیر قانونی طور پر یورپ جانے والوں کو لیبیا سے پاکستان لانے کے لئے جہاز آ رہا ہے

ملزم سمگلنگ کے بڑے گروہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ گرفتار ملزموں کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔ ملزموں کے انٹرنیشنل سمگلنگ کے گروہ سے بھی رابطے ہیں۔انسانی سمگلر لیبیا سے یورپ بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث ہیں۔ ملزموں کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی۔ ملزموں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

دریں اثنا انسانی سمگلرز کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ۔ گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے 100 سے زائد ایجنٹوں کی فہرست تیارکرلی گئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ قیصر بشیر مخدوم کے مطابق عادی مجرموں کا کرائم ڈیٹا نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ کو فراہم کیا جائے گا

بیرون ممالک سے نیٹ ورک چلانے والے ملزموں کی جائیدادوں کا سراغ لگانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو لیٹرز بھجوارہے ہیں۔ مفرور انسانی سمگلرز کی جائیدادوں کو بحق سرکار ضبط کرنے کیلئے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا جائیگا اور عدالتی اجازت کے بعد اشتہاریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے 100 سے زائد ایجنٹوں کی فہرست تیار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!