عید الاضحیٰ کے موقع پر موسم کیسا رہے گا؟ الرٹ جاری

snowfall in mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: موسلا دھار بارش کا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا، آج رات سے 30 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق عید پر بھی موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، صوبائی کنٹرول روم اور اضلاع کے ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج رات سے 30 جون تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی اور سرگودھا میں بارش ہوسکتی ہے۔ حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

Be Ready For Pre-monsoon Showers In Pakistan Next Week

پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 سے 29 جون تک ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارشوں سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں 26 اور 27 جون کو شہری سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 27 جون کو ڈی جی خان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، مسافر اور سیاح ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کاشتکار موسم برسات کے مطابق زرعی امور کا بندوبست کریں، ہوا کے باعث تیز بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، بجلی کے کھمبے اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عید الاضحیٰ کے موقع پر موسم کیسا رہے گا؟ الرٹ جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!