عمران خان نے مجھے ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا، وسیم اکرم کا انکشاف

Imran khan with waseem akram
Share

Share This Post

or copy the link

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان عمران خان نے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں مجھے جنوبی امریکا کے ایک ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔

ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مضحکہ خیز لمحات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سخت کپتان تھے لیکن میں نے انکے ساتھ بہت مزے کیے، گراؤنڈ سے باہر اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر نے انہیں کھیل کے ابتدائی دنوں میں کہا کہ ‘چلو نائٹ کلب چلتے ہیں۔’ میں نے ایسا ہی تھا، ‘میں تیار ہوں، کپتان’

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بے عزتی کردی

پھر ہم ایک کلب گئے، جہاں انہوں نے ایک گلاس دودھ کا آرڈر دیا جو عجیب تھا لیکن کلب میں عمران خان سے مصافحہ کرنے کے لیے بہت سی لڑکیوں کو وہاں دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔ وسیم اکرم نے بتایا کہ وہاں سے عمران خان کی ایک دوست ہمیں اپنے پرائیوٹ جہاز میں جنوبی امریکا کے ایک جزیرے پر لے گئی، جس کی پرواز 45 منٹ تھی

پھر وہ ‘گپ شپ’ کرنے کے لیے گھر میں چلے گئے۔ ہمیں وہیں چھوڑ دیا گیا، میں ایک جزیرے کے بیچوں بیچ کھڑا تھا، ہوٹل واپس بھی نہیں جا سکتا تھا۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم 1992 میں عمران خان کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ایک اہم رکن تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عمران خان نے مجھے ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا، وسیم اکرم کا انکشاف

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!